سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59) زمین دار کی بھینٹی بیگاری حق حکومت اور لگان وغیرہ

  • 26371
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 733

سوال

(59) زمین دار کی بھینٹی بیگاری حق حکومت اور لگان وغیرہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کاشتکار ہے۔زمین دار کی بھینٹی بیگاری حق حکومت اور لگان وغیرہ میں سالانہ صرف جو زید کا ہوا کرتا ہے وہ پیداوار کے دسویں حصہ سےکسی طرح کم نہیں بلکہ زیادہ ہوا کرتاہے۔البتہ فصل آسمانی بارش یا اس تالاب سےآب پاشی بر ہوجاتی ہے جوزمیندار کی طرف رعایا کی زمین کی آبپاشی کے لئے تیار کیا گیا ہے۔آبپاشی پرکوئی رقم زید کی نہیں لگتی۔ایسی حالت میں زید پر زکوۃ پیدوار کادسواں حصہ لگے یا بیسواں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تالاب سےکھیت تک پانی پہنچانےپر بھی خرچ ہوتاہوگاوہ خرچ  زمین دار کرتا ہےتو کاشتکار پر پیدوار کابیسواں حصہ ہےاوراگر کاشتکار پر بنےتو بیسویں حصہ میں بھی تخفیف ہوگی۔(اہل حدیث)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 144

محدث فتویٰ

تبصرے