سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(22)فرض نمازوں کی نیت سے بنائی گئی مسجد کو نماز جمعہ کی مسجد کی طرف منتقل کرنا

  • 26275
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 967

سوال

(22)فرض نمازوں کی نیت سے بنائی گئی مسجد کو نماز جمعہ کی مسجد کی طرف منتقل کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایسی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا جائز ہے جس کی تاسیس کے وقت یہ نیت نہیں کی گئی تھی کہ اس میں نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ بالا صورت میں کوئی امر مانع نہیں ہے کہ اس مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی جائے جس میں پہلے نماز جمعہ ادا نہیں کیا جاتی تھی بلکہ صرف دیگر نماز پنجگانہ کو باجماعت ادا کیا جاتا تھا۔ مسجد کی تعمیر کے وقت اگر نماز جمعہ کی نیت نہیں بھی کی گئی تھی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاکہ مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یا اس سے پہلے ہی یہاں نماز جمعہ بھی شروع کر دی جائے کیونکہ ہمارے علم کے مطابق اہل علم میں سے کسی نے بھی ایسی کسی شرط کا کوئی ذکر نہیں کیا، لہذا یہ ایک ایسی شرط ہے جس کی کتاب و سنت میں کوئی اصل نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

مساجد کے احکام:  ج 2  صفحہ35

محدث فتویٰ

تبصرے