السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عربی دینار سکہ رائج الوقت کے حساب سے کتنے ہوئے اور عربی ایک درہم سکہ رواجی سے کتنے آنہ بھر ہوئے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عربی دینار ایک مثقال یعنی ۴ ماشہ سونے کا ہوتا ہے اور عربی درہم سکہ رائج الوقت کا ایک تہائی ہوتا ہے، یعنی تین درہم عربی اس وقت کے ایک روپیہ کے برابر ہوتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب