سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(29) تقیہ اور توریہ

  • 26205
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 681

سوال

(29) تقیہ اور توریہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1۔   تقیہ اور توریہ میں کچھ فرق ہے یا نہیں؟

2۔  توریہ کیا چیز ہے؟

3۔  تقیہ تو شیعہ مذہب میں ہے اور توریہ کس مذہب میں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

۔تقیہ اور توریہ میں ضرور فرق ہے۔ تقیہ تو صاف صاف ہر ایک پہلو سے جھوٹ ہے اور توریہ ایسا نہیں۔

2۔  توریہ یہ ہے کہ ایک لفظ کے دو معنے ہوں، ایک معنی قریب اور دوسرا معنی بعید، اور بولنے والا اس لفظ کو بول کر اس سے بعید معنی مراد لے، گو سننے والا اس سے اپنی غلط فہمی کی وجہ سے قریب معنی سمجھ جائے، مثلاً زید ایک شخص کو جو اس کا نسبی بھائی نہیں ہے، صرف اس کا ہم دین اور ہم مذہب ہے، یہ کہہ دے کہ یہ میرا نسبی بھائی ہے تو یہ تقیہ میں داخل ہو سکے گا، اور زید اس شخص کو صرف یہ کہہ دے کہ یہ میرا بھائی ہے اور اس کی مراد یہ ہو کہ یہ میرا دینی اور مذہبی بھائی ہے (اور یہ سچ بات ہے) تو یہ توریہ ہے، گو اس سے سننے والا نسبی بھائی اپنی غلط فہمی سے سمجھ جائے۔

3۔  توریہ اہلِ سنت کے یہاں بھی جائز ہے، جہاں اس کا موقع ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:45

محدث فتویٰ

تبصرے