سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ماں کو پیار کی نظر دیکھنا حج مبرور کا ثواب

  • 262
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3643

سوال

ماں کو پیار کی نظر دیکھنا حج مبرور کا ثواب

سوال: السلام علیکم کیا والدہ کے چہرے کو پیار کی نظر سے دیکھنے سے حج مبرور کا ثواب ملتا ہے؟

جواب: ایک ایسی روایت ہمارے ہاں معاشرے میں بہت عام ہے جس کے مطابق والدین کو شفقت کی نگاہ سے دیکھنے پر مقبول حج کا ثواب ملتا ہے اور اگر ١٠٠ مرتبہ دیکھے تو ١٠٠ حج کا ثواب ملتا ہے لیکن یہ روایت منکر اور موضوع ہے۔ روایت کے الفاظ ہیں:
أخبرنا أبو منصور أحمد بن علي الدامغاني و أبو الحسن علي بن عبد الله البيهقي قالا : نا أبو بكر الإسماعيلي نا أبو جعفر أحمد بن الحسين الحذاء نا محمد بن حميد نا زافر بن سليمان نا المستسلم بن سعيد عن الحكم ابن أبان عن عكرمة عن ابن عباس : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال :ما من ولد بار ينظر نظرة رحمة إلا كتب الله بكل نظرة حجة مبرورة قالوا و إن نظر كل يوم مائة مرة ؟ قال : نعم الله أكبر و أطيب۔(شعب الایمان للبیھقی، باب الخامس و الخمسون من شعب الإيمان و هو باب في بر الوالدين )
اس روایت کو امام ذہبی رحمہ اللہ نے ’منکر‘اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے ’موضوع‘ قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لیے لنک ملاحظ فرمائیں:

تبصرے