سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(10) کس کی سنت حجت ہے

  • 26175
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 596

سوال

(10) کس کی سنت حجت ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتا ہے کہ سوائے افعال و اقوالِ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم  و خلفاے راشدین و صحابہ مجتہدین رضی اللہ عنہم  کسی کا فعل سنت نہیں ہے اور عمرو کہتا ہے کہ سوائے قسمیں سنت متذکرہ بالا کے افعال و اقوالِ علما بھی سنت ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زید اور عمرو جس سنت میں اختلاف کرتے ہیں، اگر ان کی مراد اس سے شرعی سنت ہے، جس کی پیروی علی العموم کل اہلِ اسلام پر لازم ہے تو ما سوا رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم  کے کسی کے اقوال و افعال و تقاریر سنت نہیں ہوسکتے۔ باقی خلفاے راشدین کے اقوال و افعال بحکم (( علیکم بسنتي و سنة الخلفاء الراشدین ))[1] سنت میں داخل ہوں گے۔ پس خلفاے راشدین کے اقوال و افعال گویا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت قولی ٹھہری۔

 


[1]  سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۶۰۷) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۶۷۶) سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث (۴۲)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:48

محدث فتویٰ

تبصرے