سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(331) کیا مؤذن کے علاوہ کوئی دوسرا تکبیر کہہ سکتا ہے؟

  • 2616
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1568

سوال

(331) کیا مؤذن کے علاوہ کوئی دوسرا تکبیر کہہ سکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا مؤذن کے سوا کوئی دوسرا شخص تکبیر کہہ سکتا ہے یا نہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرچہ تکبیر کہنے کا حق مؤذن ہی کو حاصل ہے۔ یا جسے وہ اجازت دے یا جسے امام حکم دے، تاہم اگر بلا اجازت کہہ دے، تو جائز ہے۔ عون العبود میں ہے:
واتفقوا أھل العلم فی الرجل یؤذن ویقیم غیرہ ان ذلك جائز۔ فاخلتفوا فی الا ولوية فقال أکثرھم لا فرق
(جلد نمبر۱ ص۲۰۱)   (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۸ ش نمبر۲۸)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 158
محدث فتویٰ

تبصرے