السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا پٹی پر تیمم اور مسح دونوں واجب ہیں یہ نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسح اور تیمم دونوں بیک وقت واجب نہیں ہیں کیونکہ ایک اعضاء پر طہارت کے دو طریقوں کو واجب قرار دینا ، قواعد شریعت کے خلاف ہے کیونکہ ایک وقت میں عضو کی طہارت، مسح کی صورت میں۔ بیک وقت طہارت کے دو طریقوں کو واجب قرار دینے کی شریعت میں کوئی نظیر نہیں ہے اور اللہ تعالی بندے کو ایسی دو عبادتوں کا مکلف قرار نہیں دیتا جن کا سبب ایک ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب