خطبہ جمعہ کے دوران میں سنتیں پڑھنی کیسی ہیں اور کتنی پڑھنی چاہئیں؟
بہتر یہی ہے کہ آرام سے بیٹھ کر خطبہ وغیرہ سن لے، کیونکہ خطبہ کے دو فرضوں کے قائم مقام رکھا گیا ہے۔ اور سکون سے نماز بھی ادا نہ ہو سکے گی۔ فرض جمعہ کے بعد سنتیں پڑھ لے، عموماً یہ سنتیں چار ہی پڑھی جاتی ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو دوران خطبہ نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی۔ جس پر علماء کا فرمان ہے کہ وہ بزرگ دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھنے کے عادی تھے اس لیے اجازت ملی۔ واللہ اعلم (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۱۵ شمارہ نمبر ۱۹)