سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) قرآن پاک کو اعراب کس نے دیا؟

  • 26109
  • تاریخ اشاعت : 2024-06-29
  • مشاہدات : 1050

سوال

(16) قرآن پاک کو اعراب کس نے دیا؟
 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قرآن مجید میں اعراب کس نے دیا اور یہ حین حیات حضرت کے ہوا ہے یا بعد آپ کے یا آپ کے صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین  یا تابعین  رحمۃ اللہ علیہ یاتبع تابعین  رحمۃ اللہ علیہ  کے اور کس کے ارشاد سے اعراب دیا گیا اور کس نے اعراب دیا ان کے نام اور آباؤاجداد کے نام معہ حوالہ کتب جواب بالصواب سے سرفراز فرمائیں۔بینواتوجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے زمانہ کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین  اور تابعین رحمۃ اللہ علیہ  کے زمانہ میں خلیل نحوی نے قرآن مجید میں زیر زبر لکھے اور عبدالملک بن مروان کے عہد میں اس کا رواج ہواجیسا کہ اتقان وغیرہ سے ظاہر ہے اور خلیل بن احمد نحوی تابعی صدوق ثقہ ہیں ان کا اور عبدالملک بن مروان کا زمانہ ایک ہے اور اس زمانہ میں بہت سے صحابی موجود تھے۔(سیدمحمد ابوالحسن) (سید محمد نذیر حسین)

     ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی نذیریہ

جلد:2،کتاب الاذکار والدعوات والقراءۃ:صفحہ:53

محدث فتویٰ

تبصرے