السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ کی کتاب/ سند جو کہ فاروقی کتب خانہ والوںنے چھاپی تھی وہ کہاں سے مل سکتی ہے ؟ اس کی ہمیں ضرورت ہے۔(تذکرۃ الجہابذۃ الدرری)(محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(۱۸ جون۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تذکرۃ الجہابذۃ میرے پاس ہے لیکن یہ عام مطالعہ کی کتاب نہیں یہ تو صرف اس کو دی جاتی ہے جس کے تلمذ کا انتساب میری طرف ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب