سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(963) آپ کی کوئی کتاب، یا کتابیں شائع ہوئی ہوں تو کہاں سے منگوائی جا سکتی ہیں؟

  • 26078
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 872

سوال

(963) آپ کی کوئی کتاب، یا کتابیں شائع ہوئی ہوں تو کہاں سے منگوائی جا سکتی ہیں؟

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ کی کوئی کتاب، یا کتابیں شائع ہوئی ہوں تو کہاں سے منگوائی جا سکتی ہیں؟ قرآن و سنت سے اپنے عشق کی تسکین اور اپنی علمی پیاس کو بجھانے کے لیے قرآن و سنت کے علم پر مبنی سلفی علمائے کرام کی لکھی ہوئی زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے اور ان کو اپنے پاس ذخیرہ کرنا چاہتا ہوں۔ آپ مجھے  کسی ایسے ادارے کا پتہ وغیرہ بتا دیجیے جو اس سلسلے میں میرے ساتھ تعاون کرے اور قیمت لے کر مجھ کو ترجیحاً اردو میں لکھی ہوئی کتابیں فراہم کرے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 تاحال قابلِ ذکر میری کوئی تالیف نہیں کیونکہ زیادہ تر مشغلہ تدریس اور دعوت و تبلیغ ہے روزانہ دو مدرسوں میں تدریسی فرائض سرانجام دینے ہوتے ہیں تاہم فتاویٰ چند جلدوں میں زیر تدوین ہے۔ مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈ کے علاوہ اُردو بازار لاہور میںہمارے کافی تعداد میں کتب خانے پائے جاتے ہیں۔ ان سے رابطہ کریں۔ امید واثق ہے جملہ حضرات آپ سے تعاون کریں گے۔ ان شاء اللہ

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،ثناء اللہ مدنی سے چند سوالات:صفحہ:660

محدث فتویٰ

تبصرے