سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(960) اس وقت عالم اسلام کے سب سے عظیم عالم دین کون ہیں؟

  • 26075
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 832

سوال

(960) اس وقت عالم اسلام کے سب سے عظیم عالم دین کون ہیں؟

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ کے نزدیک اس وقت عالم اسلام کے سب سے عظیم عالمِ دین کون ہیں؟ جب کہ بہت سے اہل علم کے نزدیک علامہ محمد ناصر الدین البانی دمشقی ہیں۔(محمد صدیق تلیاں۔سمندر کٹھ ضلع ایبٹ آباد) (۲۱ اگست ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ذخیرۂ حدیث کی تحقیق میں علامہ البانی کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا اور فقاہت حدیث میں سماحۃ الشیخ ابن باز کا ہمسر ملنا مشکل امر ہے۔ مَتَّعْنَا اللّٰهُ بِطُوْلِ حَیَاتِهِمَا۔میں نے مختلف مجالس میں مشاہدہ کیا۔ شیخ ابن باز، علامہ البانی کے بے حد قدردان ہیں۔ ایک دفعہ طائف میں ان کی آمد پر بہت زیادہ مسرت کا اظہار فرمایا۔ شیخ کی عادت ہے کہ علامہ موصوف کی آمد پر جملہ مشاغل چھوڑ کر صرف دینی مسائل میں مصروف رہتے ہیں۔ اس کے باوجود کہ وہ کثیر المشاغل ہیں۔ جزاہم اللہ عنا خیر الجزا ء و تقبل مساعیھم

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،ثناء اللہ مدنی سے چند سوالات:صفحہ:659

محدث فتویٰ

تبصرے