السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کی چھٹی ضروری ہے ؟ یا کسی اور دن بھی چھٹی کی جا سکتی ہے۔ (سائل: عرفان مجید مہر۔ امریکہ)
(۵ جون۱۹۹۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عام حالات میں اسلام میں چھٹی کا تصور نہیں۔ البتہ آدمی اپنی راحت اور آرام کی خاطر کسی دن بھی چھٹی کر سکتا ہے۔ اسلام میں کوئی پابندی نہیں۔ تاہم اولیٰ معلوم ہوتا ہے کہ جمعہ کے دن چھٹی کی جائے تاکہ عبادت گو آدمی دن کے پہلے حصہ میں فضیلت کے اوقات کو بآسانی پا سکے جن کی تصدیق صحیح احادیث میں موجود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب