سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(955) امانت میں نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟

  • 26070
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 626

سوال

(955) امانت میں نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

الف اپنے کام میں مصروف تھا۔ ب اس کے پاس آیا ۔ الف نے ب سے پوچھا کہاں جا رہے ہو؟ ب نے جواب دیا کہ ایک ذاتی کام سے شہر جا رہا ہوں۔ الف نے اس کو کہا کہ میری گھڑی لیتے جاؤ اس میں بیٹری سیل لگوا دینا۔ ب نے وہ گھڑی لے لی اور شہر چلا گیا۔گھڑی ساز نے وہ گھڑی مرمت نہ کی اور ب کو واپس دے دی اور ب واپس اپنے مقام کی طرف لوٹ رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آگیا اوراُس حادثہ کی وجہ سے وہ گھڑی گم ہو گئی۔ سوال یہ ہے کہ وہ گھڑی جو گم ہوئی ہے وہ نقصان الف کا ہوا ہے یا ب کا ؟ مہربانی فرما کر کتاب وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ (اختر پینٹر ،ضلع گھوٹکی، سندھ) (۱۹جون۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ بالا صورت میں گھڑی الف کی ہے۔ نقصان بھی اسی کا ہوا ہے۔ اور ب کی حیثیت صرف امین کی ہے جس کا وہ ذمہ دار نہیں۔ ہاں البتہ اگراس کی کوتاہی ثابت ہوجائے تو پھر اسے بھرنی پڑے گی۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:657

محدث فتویٰ

تبصرے