السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کتا گھروں میں رکھنا کیسا ہے جب کہ مال کی نگہبانی کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ اب ہمارے ہاں گھروں کے ساتھ کی دیوار مال کے لیے حویلی بنائی گئی ہے۔ کتا گھروں میں متواتر آتا رہتا ہے۔ کیا ایسی صورت میں کتا گھروں میں آسکتا ہے۔ جب کہ نیت مال کو رکھوالی کی ہے۔ (سائل) (۹ اپریل ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کوشش کرنی چاہیے کہ کتا گھر میں گھسنے نہ پائے سستی و کاہلی کی صورت میں ثواب میں کمی آنے کا اندیشہ ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب