السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مومن اور مسلم میں کیا فرق ہے؟ (آصف احسان ملک ستیانہ روڈ۔ فیصل آباد۔ ۱۱ اپریل ۱۹۹۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سوال ہذا کا جواب قبل ازیں بھی آپ ہی کے حوالہ سے الاعتصام میں تفصیلاً شائع شدہ ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ ایمان اور اسلام میں سے ہر ایک کا دوسرے پر اطلاق ہے لیکن جمع کی صورت میں ایمان میں باطن کا لحاظ ہوتا ہے جب کہ اسلام میں ظاہر کو ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ حدیث جبریل اس امر کی واضح دلیل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب