السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسکین کون لوگ ہیں۔ کیا مدارس میں پڑھنے والے بیرونی طلباء کو کھانا کھلانے سے مسکینوں کے کھانا کھلانے کا حق ادا ہو جاتا ہے۔(ایک اللہ کابندہ) ۱۳ ستمبر ۱۹۹۱ء
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسکین وہ لوگ ہیں جن کی گزر اوقات بمشکل ہو۔ مدارس میں پڑھنے والے سبھی طلبہ پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی زمرہ میں صرف وہی داخل ہوں گے جو اس صفت سے وقعتا متصف ہوں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب