سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(903) بچوں میں وقفہ کے لیے مصنوعی طریقہ اختیار کرنا

  • 26018
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 726

سوال

(903) بچوں میں وقفہ کے لیے مصنوعی طریقہ اختیار کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عمرو کی بیوی کے ہاں جب بھی بچہ پیدا ہوتا ہے اپریشن کے ساتھ ہوتا ہے۔ گزشتہ ۳۰ یا ۲۲ ماہ کے عرصہ میں اس کے تین اپریشن ہو چکے ہیں۔ دو تو بچوں کے لیے جب کہ ایک اپریشن ٹانگ ٹوٹنے کی بنا پر ہوا۔ اب کی بار بچہ کی پیدائش کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے سختی سے کہا کہ آئندہ آپ کے ہاں کم از کم پانچ سال کا وقفہ انتہائی ضروری ہے۔ بصورتِ دیگر جان زبردست خطرہ میں ہے۔ اس صورت میں کیا وقفہ کے لیے کوئی مصنوعی طریقہ اپنایا جا سکتا ہے ؟ اور شرعاً جائز بھی ہے یا نہیں؟ (ایک سائل) (۱۴ مئی ۱۹۹۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورتِ ہذا میں اگر عزل کا طریقہ اختیار کر لیا جائے تو جواز ہے اگرچہ کراہت سے خالی نہیں۔ اس کی صورت یہ ہے کہ بوقتِ انزال پانی باہر ڈال دیا جائے یا کوئی اور ذریعہ اختیار کیا جائے۔ بصورتِ دیگر یعنی سرعت ِ انزال وغیرہ کی بنا پر ادویات کے استعمال کی بھی گنجائش ہے کیوں کہ جان کا بچانا فرض ہے۔ تاہم شرط یہ ہے کہ وہ قاطع نسل نہ ہوں۔بایں وجہ اگر جماع کے وقت محفوظ مصنوعی آلہ کو اختیار کر لیا جائے تو بھی کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:613

محدث فتویٰ

تبصرے