سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(890) سورج گرہن اور چاند گرہن کے ساتھ کوئی واقعہ منسوب کرنا

  • 26005
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 707

سوال

(890) سورج گرہن اور چاند گرہن کے ساتھ کوئی واقعہ منسوب کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگوں نے سورج اور چاند گرہن کے ساتھ کچھ واقعات منسوب کر رکھے ہیں۔ کیا شرعاً یہ ٹھیک ہے؟ (خالد مصطفی ۔ ایس ایس ٹی گورنمنٹ نسیم ہائی سکول حاصلانوالہ تحصیل پھالیہ ضلع گجرات) (۴ ستمبر ۱۹۹۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 شرعاً کوئی واقعہ گہن میں مؤثر نہیں۔ متعدد احادیث میں ہے:

’ إِنَّ الشَّمْسَ وَالقَمَرَ آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللَّهِ، لاَ یَنْکَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَیَاتِهِ، وَلَکِنَّ اللَّهَ تَعَالَی یُخَوِّفُ بِهَا عِبَادَهُ ‘(صحیح البخاری،بَابُ قَوْلِ النَّبِیِّ صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ : یُخَوِّفُ اللَّهُ عِبَادَهُ بِالکُسُوفِ …الخ ،رقم:۱۰۴۸)

یعنی ’’ سورج چاند اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ ان کے ذریعے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔‘‘

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:604

محدث فتویٰ

تبصرے