عید الاضحی کی نماز ہندوستانی مروجہ وقت کے لحاظ سے کتنے بچے کے اندر پڑھنا مسنون ہے۔ زیادہ دیر کر کے نماز عید الاضحی ادا کرنا شرعاً کی حیثیت رکھتا ہے؟
عید الفطر کی نماز کا مسنون وقت وہ ہے جب آفتاب افق سے تقریباً سوا نیزہ بلند۔ اور عید الاضحی کی نماز کا مسنون وقت جب آفتاب افق سے ایک نیزہ بلند ہو۔ اس سے زیادہ دیر کر کے عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے تو نماز تو ہو جائے گی مگر مسنون وقت وہی ہے جو لکھا گیا۔ (ترجمان دہلی جلد نمبر ۷ شمارہ نمبر ۱۷)