سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(882) بسم اللہ کی جگہ ۷۸۶ لکھنا

  • 25997
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 618

سوال

(882) بسم اللہ کی جگہ ۷۸۶ لکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے یا پڑھنے کی جگہ جو ۷۸۶ لکھتے ہیں، اس کا اجر و ثواب ملتا ہے ؟ یہ بدعت کہاں سے ایجاد ہوئی؟ میں نے کچھ بھائیوں سے سوال کیا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ صر ف بے ادبی سے بچنے کے لیے لکھتے ہیں؟(آفتاب احمد خاں عباسی۔ ابو ظہبی) (۸ جنوری ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 بسم اللہ کی جگہ ۷۸۶ لکھنے سے اجر و ثواب نہیں ملتا کیونکہ یہ منزّل من اللہ قرآن نہیںہے۔ یہ بدعت علم الاعداد کے حاملین نے نکالی ہے۔ تحریر میں بسم اللہ لکھنا بے ادبی نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسی بات ہوتی تو رسول اللہﷺ ہرقل مشرک کا فر کی طرف مرسلہ چٹھی میں بسم اللہ تحریر نہ فرماتے۔ چٹھی میں بسم اللہ لکھنا بھی گویا دعوت کا ایک اہم حصہ ہے جب کہ ۷۸۶ عددیکسر اس سے خالی ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:599

محدث فتویٰ

تبصرے