سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(870) آسمان کہاں ہے اور کیسا ہے ؟

  • 25985
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1259

سوال

(870) آسمان کہاں ہے اور کیسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سائنس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ جوسامنے نیلا نیلا رنگ نظر آتا ہے ۔ یہ آسمان نہیں ہے کیونکہ خلا میں جا کر دیکھیں تو کالا نظر آتا ہے جیسے ہمیں رات کے وقت۔ دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے ؟ آسمان کہاں ہے ؟ کیسا ہے؟(سائل) (۸ نومبر ۱۹۹۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سائنسی معلومات کا دائرہ محدود ہے کیونکہ یہ خالقِ کون کے وجود اور اس کی راہنمائی سے محروم اور مستغنی ہے جب کہ مذہب اور عقیدہ کا تعلق براہِ راست خالقِ کون سے ہوتا ہے۔

اس میں وارد جملہ حقائق پر ایمان لانا ایمانیات کا اہم جز ہے۔ چاہے وہ بشری عقول کے تحت ہوں یا اس کے ماوراء ۔ بہر صورت آسمان کا وجود ذی جرم شکل میں نصوصِ شرعیہ سے ثابت ہے اس کا انکار ایک مومن کے لیے ناممکنات سے ہے بلکہ اس پر ایمان لانا واجب ہے۔

یاد رہے شریعت نے اس بات کا تعین نہیں کیا کہ صرف نیلے رنگ کا نام آسمان ہے۔ قرآن میں ہے:

﴿فَإِذَا انشَقَّتِ السَّماءُ فَكانَت وَردَةً كَالدِّهانِ ﴿٣٧﴾... سورة الرحمٰن

’’پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہو جائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہو گا۔‘‘

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:592

محدث فتویٰ

تبصرے