سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(854) اصحابِ کہف کتنے تھے اور ان کے نام کیا ہیں؟

  • 25969
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1152

سوال

(854) اصحابِ کہف کتنے تھے اور ان کے نام کیا ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اصحابِ کہف کتنے تھے اور ن کے نام کیا ہیں۔ تفصیل سے بتائیں؟(شاہد اقبال شیر نگری متعلم جامعہ کمالیہ راجووال)(۱۹ فروری ۱۹۹۹ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ظاہر یہ ہے کہ اصحابِ کہف سات تھے آٹھواں ان کا کتا تھا۔ کیونکہ قرآنی آیت میں اختتامی عدد یہی ہے۔

اصحابِ کہف کے ناموں کے بارے میں کوئی صحیح نص موجود نہیں۔تاہم بعض مفسرین نے جو نام ذکر کیے ہیں ملاحظہ فرمائیں: مکسلینا، تملیخا، مرطوس، نینوس، ساربونس، ذونواس ، فلیستطینونس۔ (الفتوحات الالٰہیۃ،:۱۷/۳)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:584

محدث فتویٰ

تبصرے