سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(841) سائنسی آلات سے بارش کے امکانات کی خبر دینا، یا بتانا کہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے ؟

  • 25956
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 526

سوال

(841) سائنسی آلات سے بارش کے امکانات کی خبر دینا، یا بتانا کہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بخاری شریف کی حدیث میں ہے کہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہوگی اور اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے؟ لیکن جو سائنسی آلات ایجاد ہوچکے ہیں اُن کے ذریعے پتا لگالیا جاتا ہے کہ فلاں روز بارش ہوگی اور فلاں مقام پر ہوگی اور بچی اور بچہ پیدا ہونے سے پہلے ہی اس کا پتا لگا لیا جاتا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچہ ہے کہ بچی۔ بخاری شریف کی صحیح حدیث کے کیا معنی ہوں گے؟ (سائل)( ۲۰ ۔اپریل۲۰۰۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سائنسی ایجادت کے موجد ہوائوں کے رخ سے بارش کے بارے میں قیاس آرائی کرتے ہیں اس کا نام علم غیب نہیں۔ اور مافی الارحام سے مراد رحم کی جملہ کیفیات ہیں اس سے صرف لڑکا یا لڑکی مقصود نہیں ورنہ اس کا علم تو رحم پر مقرر فرشتے کو ڈاکٹروں سے بھی پہلے ہوجاتا ہے۔ اس موضوع پر تفصیلی فتویٰ الاعتصام میں پہلے چھپ چکا ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:571

محدث فتویٰ

تبصرے