سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(837) نئے سال کے آغاز پر نظم یا مقالہ شائع کرنا

  • 25952
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 525

سوال

(837) نئے سال کے آغاز پر نظم یا مقالہ شائع کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نئے سال کے آغاز پر تقریر کرنا یا نظم و مقالہ شائع کرنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نئے سال کے آغاز پر تاریخ اسلامی میں اہم حوادث اور وقائع کو اللہ کی نعمتوں کو تذکیر و عبر کے طور پر بیان کرنا جائز ہے کوئی حرج نہیں۔’’صحیح بخاری‘‘کی پہلی جلد کے آخری میں مصنف نے تبویب قائم کی ہے:(’بَابُ التَّارِیخِ، مِنْ أَیْنَ أَرَّخُوا التَّارِیخَ‘) اور قرآن میں ہے:

﴿وَ ذَکِّرْهُمْ بِاَیّٰمِ اللّٰهِ﴾ (ابراھیم:۵)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:568

محدث فتویٰ

تبصرے