سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(833) جادو کے علاج کے لیے معوذتین کا وِرد کیسے کرنا چاہیے؟

  • 25948
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2453

سوال

(833) جادو کے علاج کے لیے معوذتین کا وِرد کیسے کرنا چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میں نے ایک اخبار میں جادو کا علاج پڑھا تھا آپ یہ بتادیں کیا یہ صحیح ہے ؟ (۱۲۱، مرتبہ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس اس طرح پڑھیں کہ دونوں سورتیں پڑھ کر ایک دانہ شمارکریں ۔ اوّل آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور جسم اور پانی پر پھونک مار کر دن رات میں پانچ مرتبہ پئیں۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن کریں۔(ایک سائل)( ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معوّذتین کا وِرد اور وظیفہ کرنا واقعہ شیطانی خرافات کا علاج ہے لیکن قراء ت میں یہ گنتی مقرر کرنا شرع میں ثابت نہیں۔ بلا تعیین وِرد جاری رکھیں۔ ہر قسم کی مشکلات سے نجات حاصل ہوگی۔ نبیﷺ سے ثابت ہے کہ رات کو سوتے وقت آپﷺ بستر پر بیٹھ کر اور دونوں ہاتھوںکو ملا کر ان میں معوّذات کی تلاوت کرکےبقدرِ استطاعت سارے جسم پر ہاتھ پھیرتے اور یہ عمل تین دفعہ کرتے۔ اس مقام پر چونکہ گنتی ثابت ہے لہٰذا عمل اس پر ہو گا۔ اور جہاں ثابت نہیں اپنی طرف سے مقرر نہیں کرنی چاہیے۔ نیز ان سورتوں کو پڑھ کر پانی کے بجائے اپنے جسم پر پھونک ماریں، جس طرح کہ آپﷺ کی عادت مبارک تھی۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:567

محدث فتویٰ

تبصرے