السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بیمار آدمی معالج کے پاس جاتا ہے ، معالج کہتا ہے کہ فلاں جگہ پر کیڑے مکوڑوں کو اتنے دن تک دانے ڈالو، تو تم ٹھیک صحت مند ہو جاؤ گے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں اس پر عمل کرنے یا نہ کرنے کے حکم کی وضاحت فرمائیں۔ (سائل )(۲۷ جولائی ۲۰۰۱ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بلاشبہ صدقہ ردّ بلا ہے لیکن مذکورہ صورت میں نسخۂ صحت تجویز کرنے کی کتاب وسنت میں کوئی دلیل نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب