سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(817) اذکار اور وظائف کے بعد جسم پر پھونک مارنا یا ہاتھوں پر پھونک مار کر جسم پر ملنا؟

  • 25932
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 782

سوال

(817) اذکار اور وظائف کے بعد جسم پر پھونک مارنا یا ہاتھوں پر پھونک مار کر جسم پر ملنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اذکار کرنے کے بعد اپنے جسم پر پھونک مارنا یا ہاتھوں کو پورے جسم پر ملنا حضورﷺ سے ثابت ہے یا نہیں؟(خالد محمود بن غفور احمد ۔ برکی، ضلع قصور) (۴ اپریل ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معوّذات(الفلق،الناس،الاخلاص) پڑھ کر سوتے وقت یہ عمل کرنا سنت سے ثابت ہے۔ (صحیح البخاری، بَابُ الرُّقَی بِالقُرْآنِ وَالمُعَوِّذَاتِ،رقم:۵۷۳۵)عمومی ذکر اذکار میں عمل ہذا ثابت نہیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:559

محدث فتویٰ

تبصرے