سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(815) نماز میں باقاعدگی کے لیے کوئی دعا یا دَم یا وظیفہ بتائیں؟

  • 25930
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 841

سوال

(815) نماز میں باقاعدگی کے لیے کوئی دعا یا دَم یا وظیفہ بتائیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میرے بھائی کا ایک بیٹا ۱۵ سال کا ہے اور دو بیٹیاں ۱۰۔ ۸ سال کی ہیں۔ ہمارا سارا گھرانہ حتی کہ دونوں بچیوں تک نماز پانچ وقت باقاعدگی سے پڑھتی ہیں لیکن میرا بھتیجا جو ۱۵ سال کا ہے۔ نماز باقاعدگی سے نہیں پڑھتا۔ دن میں ایک یا دونمازیں ڈانٹ ڈپٹ کر یا مار کر پڑھاتے ہیں ۔ چھوٹی بہنوں کو نماز پڑھتے دیکھ کر شرمندہ نہیں ہوتا۔ کوئی دعاء یا دم بتائیں جو اس پر اثر انداز ہو۔ (نصرت ہاشمی مزنگ چونگی) (۲۱ جون ۱۹۹۶ْ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بچے کو ’’سورۂ فاتحہ‘‘ پڑھ کر دم کر دیا کریں ۔اس سے ان شاء اللہ جذبہ نیکی پیدا ہو گا۔

مزید کوشش کریں کہ وقتاً فوقتاً یہ کسی موحد عالم یا نیک صالح آدمی کے پاس بیٹھا کرے۔ اس سے قلبی جلاء کے علاوہ باطنی کیفیت بدل کر تعلق باللہ مضبوط ہو گا۔ ان شاء اللہ۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:558

محدث فتویٰ

تبصرے