سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(805) جنات کو پانی کی بوتل میں قید کرنے والے عامل سے علاج کروانا ٹھیک ہے؟

  • 25920
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 949

سوال

(805) جنات کو پانی کی بوتل میں قید کرنے والے عامل سے علاج کروانا ٹھیک ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ایک اہل حدیث عامل جادو کے علاج کے سلسلے میں قرآن پڑھ کر جنات کو پانی بھری بوتل میں قید کرتا ہے اور کچھ دنوں کے بعد وہ پانی ضائع کردیتا ہے۔ کیا یہ طریقہ درست ہے؟

ایک اہل حدیث عامل نے پہلے جنات تابع کررکھے تھے۔ اب اس کے پاس جنات نہیں ہیں۔ کیا ایسے عامل سے علاج کروانا ٹھیک ہے؟  جزاک اللہ خیراً (عثمان بھٹہ) (۱۶ مئی ۲۰۰۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 جنات کو پانی بھری بوتلوں میں بند کرنے کا دعویٰ کرنا محض مکرو وفریب اور اسوۂ نبوی کے خلاف ہے۔’’صحیح بخاری‘‘کتاب الصلوٰۃ وغیرہ میں واقعہ معروف ہے کہ آپ کو جنات کے قید کرنے پر قدرت حاصل تھی۔ لیکن حضرت سلیمان  علیہ السلام  کی دعا ﴿ رَبِّ هَبْ لِیْ مُلْکًا لَّا یَنْبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْ بَعْدِیْ﴾ (صٓ:۳۵) کے پیش نظر آپ نے ایسا نہیں کیا۔ مقام نبوت کا احترام ہم پر بھی واجب ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:553

محدث فتویٰ

تبصرے