سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(804) جنات نکالنے کے لیے کون سی آیات پڑھی جائیں؟

  • 25919
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 549

سوال

(804) جنات نکالنے کے لیے کون سی آیات پڑھی جائیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماہنامہ’’محدث‘‘ میں ’’جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار‘‘ کے مصنف نے لکھا ہے کہ نبیﷺ نے ہر اس دم کی اجازت دی ہے جس میں شرک نہ ہو، اسی لیے جادو کا اثر زائل کرنے اور جن نکالنے کے لیے جن آیات کا پڑھنا تجویز کیا گیا ہے ، حدیث نبوی میں ان کا ذکر خاص طور پر ثابت نہ ہونا مانع نہیں۔ نبی کریمﷺ سے جن نکالنے کے لیے جو آیات پڑھنا ثابت نہیں۔ کیا جن نکالنے کے لیے کہیں سے بھی ان آیات کا دم کرنا جائز ہے ؟(ہدایت الٰہی۔لاہور) (۲۷ ستمبر ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید چونکہ نسخۂ شفاء ہے لہٰذا کسی بھی اچھے مقصد میں کامیابی کے لیے آیات کا انتخاب ہو سکتا ہے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،متفرقات:صفحہ:553

محدث فتویٰ

تبصرے