سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(803) ورد وظیفے کا شرعی حکم اور طریقہ؟

  • 25918
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 746

سوال

(803) ورد وظیفے کا شرعی حکم اور طریقہ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ورد کا اسلام میں کیا تصور ہے ؟ اور اگر کسی آیت کا ورد کرنا ہو تو طریقہ وضاحت سے بیان کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ورد و وظائف کرنے کی کتاب و سنت میں ترغیب وارد ہے۔ بعض کے لیے اوقات کا تعین ہے۔ اور بعض کے لیے وقت کی تعیین نہیں کی گئی بلکہ عامل کی مرضی پر چھوڑ دیا گیا ہے اسی طرح بعض صورتوں میں گنتی کا تعین ہے۔ جب کہ دیگر بعض میں گنتی کی تصریح نہیں۔ احادیث میں جس انداز میںوظائف وارد ہوئے ہیں۔اسی طرح ہونے چاہئیں اپنی طرف سے کمی بیشی نہیں کرنی چاہیے۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:552

محدث فتویٰ

تبصرے