السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عوام میں شش کلمے( چھ کلمے) مشہور ہیں۔ کیا دین میں ان کی کوئی اصل ہے۔ اگر دین میں کوئی ثبوت ہے تو آیا ان کلموں کے نام احادیث سے ثابت ہیں۔ مثلاً: اوّل کلمہ طیب… دوم کلمہ شہادت… تیسرا کلمہ تمجید… چوتھا کلمہ توحید… پانچواں کلمہ استغفار… چھٹا کلمہ ردِّ کفر۔
نیز مذکورہ کلموں میں سے کوئی احادیث میں ہے تو آیا انہی الفاظ سے ہے جو مشہور ہیں؟(۲۶ جولائی ۱۹۹۶ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
چھ کلموں میں سے انفرادی طور پر بعض کلمات ثابت ہیں لیکن یہ نام غیر معروف ہیں۔ تفصیلی بحث الاعتصام میں پہلے شائع ہو چکی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب