سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(795) ختم قرآن یا ختم بخاری شریف کے موقع پر مٹھائی یا کھانا کھلانا

  • 25910
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 942

سوال

(795) ختم قرآن یا ختم بخاری شریف کے موقع پر مٹھائی یا کھانا کھلانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ختمِ قرآن، ختم بخاری شریف وغیرہ یا کسی کتاب کی تکمیل پر جشن منانا اور کھانا کھلانا کیسا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 بعض تفسیروں میں لکھا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ  نے ’’سورۃ البقرۃ‘‘ ختم کی تو دس اونٹ راہ للہ ذبح کر ڈالے۔ اس سے معلوم ہوا کسی دینی کتاب کے اختتام پر کھانا کھلانا یا شیرینی وغیرہ بانٹ دی جائے تو کوئی حرج نہیں کسی حد تک یہ شئے طبعی اور قدرتی خوشی میں بھی داخل ہے۔ البتہ اس فعل کو ضروری سمجھ کر اس کا اہتمام و التزام کرنا سلف سے ثابت نہیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:548

محدث فتویٰ

تبصرے