سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(788) قرآن کی قسم اٹھانا کیسا ہے ؟

  • 25903
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 701

سوال

(788) قرآن کی قسم اٹھانا کیسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خالق کائنات کے سوا مخلوق کی قسم اٹھانا ناجائز ہے تو قرآن جو کلام اللہ اور غیر مخلوق ہے، کی قسم اٹھائی جا سکتی ہے ؟ (زبیر احمد اظہر۔ گوجراں والا) (۲۱ ستمبر ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن چونکہ اللہ کی صفت ہے لہٰذا اس کی قسم کھائی جا سکتی ہے۔ عون المعبود (۲۱۶/۳)میں ہے:

’ رُوَی عَنْ بَعْضِ الصَّحَابَةِ التَّحْلِیْفُ عَلَی الْمُصْحَفِ‘

’’یعنی بعض صحابہ سے قرآن کی قسم کھانا مروی ہے۔‘‘

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:546

محدث فتویٰ

تبصرے