السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا جمعرات کو بعد از نمازِ مغرب ’’سورۂ دُخَانٌ‘‘ پڑھنے کی کوئی فضیلت احادیث سے ثابت ہے۔ (ایک سائل ) (۱۲ مارچ ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس موضوع کی چار روایات امام قرطبی نے بیان فرمائی ہیں۔ لیکن ان میں بعد از مغرب کی تخصیص نہیں بلکہ مطلقاً رات کا ذکر ہے۔ اور ایک روایت میں ’لَیْلَةَ الْجُمُعَةَ، اور ’یَوْمِ الْجُمُعَةَ‘ کے الفاظ بھی ہیں۔ (تفسیر قرطبی:۱۲۵/۱۶)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب