سوال: السلام علیکم جب کوئی غیر مسلم اسلام قبول کرتا ہے تو کیا اسے عقیقہ کرنا چاہیے؟ کیا اس مسلمان پر عقیقہ کرنا لازم ہوگا؟ ولسلام
جواب: راجح قول کے مطابق عقیقہ کرنا سنت موکدہ ہے اور بچے کی پیدائش کے ساتویں دن کرنا چاہیے۔ اگر کوئی شخص فقیر اور محتاج ہے تو اس پر عقیقہ نہیں ہے اور اسی طرح غیر مسلم کے لیے بھی عقیقہ نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص استطاعت کے باوجود ساتویں دن عقیقہ نہ کرے تو بعد میں جب بھی کر لے تو کفایت کر جائے گا لیکن اگر وہ شخص بچوں کے عقیقہ کے وقت فقیر تھا اور بعد میں غنی ہو جائے یا غیر مسلم تھا بعد میں مسلمان ہو جائے تو اس پر کچھ بھی نہیں ہے۔