سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(779) کیا تعویذ لکھنے والا، تعویذ استعمال کرنے والا مشرک ہے؟

  • 25894
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-30
  • مشاہدات : 1090

سوال

(779) کیا تعویذ لکھنے والا، تعویذ استعمال کرنے والا مشرک ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تعویذ لکھنے والا، تعویذ استعمال کرنے والا مشرک ہے،ا گرچہ تعویذ میں قرآن ہی کیوں نہ لکھاہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحابہ کرام اور سلف صالحین کی ایک جماعت سے تعویذ لکھنا ثابت ہے۔ ان پر کیا فتویٰ صادر کریں گے۔ هَدَانَا اللّٰهُ وَ اِیَّاکُمْ

حدیث میں جس تعویذ کو شرک کہا گیا ہے وہ جعلی تعویذی منکے ہیں۔ مسند امام احمد کی روایت میں اس حدیث کے سبب درود میں اس امر کی طرف اشارہ موجود ہے۔

اگرچہ ہمارے نزدیک اولیٰ یہ ہے کہ مطلقاً تعویذات سے احتراز کیا جائے اگرچہ وہ قرآنی آیات اور صحیح دعاؤں پر ہی مشتمل ہوں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:543

محدث فتویٰ

تبصرے