سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(776) قرآنی آیات سے منقش زیورات کو ڈھالنا

  • 25891
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 591

سوال

(776) قرآنی آیات سے منقش زیورات کو ڈھالنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میرے دوست جیولری کا کام کرتے ہیں ان کے پاس اکثر ایسا زیور بکنے کے لیے آجاتا ہے ، جس پر اللہ، محمد کے نام ، آیت الکرسی یا دیگر قرآنی آیات لکھی ہوتی ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ ان زیورات کو ڈھالنا جائز ہے یا نہیں؟ نیز اگر ہم اس زیور کو ایک دفعہ ڈھال چکے ہوں تو اس کا کفارہ کیا ہو گا؟ ( عبدالحمید ۔قصور) (۲۷ جولائی ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 جن زیورات پر قرآنی آیات مرقوم ہوں ان کو ڈھالنے میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ  کے عہد میں قرآن مجید کے نسخوں کا ضیاع جلانے کی صورت میں کیا گیا تھا۔ (صحيح البخاری،بَابُ جَمْعِ القُرْآنِ،رقم: ۴۹۸۷)

یاد رہے کہ اس عمل کے مرتکب پر کوئی کفارہ نہیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:542

محدث فتویٰ

تبصرے