سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(767) ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنً…﴾ سے ﴿ وَلَا الضَّآلِّیْن﴾ تک ایک ہی سانس میں پڑھنا چاہیے

  • 25882
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1047

سوال

(767) ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنً…﴾ سے ﴿ وَلَا الضَّآلِّیْن﴾ تک ایک ہی سانس میں پڑھنا چاہیے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ’’سورۃ فاتحہ‘‘ کی آخری آیت﴿صِرَاطَ الَّذِیْنً…﴾سے ﴿وَلَا الضَّآلِّیْن﴾ تک ایک ہی سانس میں پڑھنا چاہیے یا کسی جگہ وقف بھی کر سکتے ہیں؟(سائل) (۸۔ اگست ۲۰۰۳ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ﴿ صِرَاطَ الَّذِیْنً…﴾سے﴿ وَلَا الضَّآلِّیْن﴾ تک ایک ہی آیت سمجھ کر پڑھنا چاہیے، یہی مسلک راجح ہے۔ اور پہلی آیت بسم اللہ الرحمن ہے۔ مجمع فہد کے طبع شدہ مصاحف میں بھی بسم اللہ کو ترتیب آیات میں پہلی قرار دیا گیا ہے، ’’سورہ فاتحہ‘‘ کی سات آیات اسی طرح بنتی ہیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:537

محدث فتویٰ

تبصرے