السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قرآن شریف کی تلاوت کے لیے تعوذ اور بسم اللہ دونوں ضروری ہیں کہ نہیں۔ نیز اگر آیتیں درمیان سے تلاوت کرنی ہوں تو کیا ایسی صورت میں بسم اللہ کا پڑھنا جائز ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تلاوتِ قرآن مجید کے موقع پر بلا محل بسم اللہ کی صورت میں آیات کا آغاز صرف تعوذ سے ہونا چاہیے ۔ قرآن حکیم میں ہے:
﴿فَإِذا قَرَأتَ القُرءانَ فَاستَعِذ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيطـٰنِ الرَّجيمِ ﴿٩٨﴾... سورة النحل
’’اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب