سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(764) آیت الکرسی اور سواری کی دعا پڑھنے سے پہلے تعوذ و تسمیہ پڑھ سکتے ہیں؟

  • 25879
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1148

سوال

(764) آیت الکرسی اور سواری کی دعا پڑھنے سے پہلے تعوذ و تسمیہ پڑھ سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آیت الکرسی اور سواری کی دعا پڑھنے سے پہلے تعوّذ و تسمیہ پڑھ سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تلاوت شروع کرتے وقت قرآنی آیات کے آغاز میں تعوذ پڑھنی چاہیے اور ’’بسم اللہ‘‘ صرف وہاں پڑھنی چاہیے جہاں اس کی تصریح موجود ہے اور سواری پر چڑھنے کی دعا میں حضرت علی رضی اللہ عنہ  کی روایت میں ’’بسم اللہ‘‘ کی تصریح وارد ہے۔ (سنن أبی داود،بَابُ مَا یَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا رَکِبَ،رقم:۲۶۰۲، مشکوٰة باب الدعوات فی الاوقاف ،رقم:۲۴۳۴)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،تلاوةِ قرآن:صفحہ:536

محدث فتویٰ

تبصرے