سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(743) بسلسلہ شہادت حسین چند سوالات کے جوابات

  • 25858
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 767

سوال

(743) بسلسلہ شہادت حسین چند سوالات کے جوابات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت عمر رضی اللہ عنہ ، حضرت علی رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما  کو قتل کروانے والے کون تھے؟ اور وہ کیا چاہتے تھے؟(ناصر محمود لوہیانوالہ۔ گوجرانوالہ) (۲۳ مئی ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خلفاء راشدین ثلاثہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت میں ملوث مجوسی، یہودی ، خوارج اور روافض تھے، ان لوگوں کا اہم ترین مقصد تخریب کاری کے ذریعہ اسلام کے کلمہ وحدت اور مجتمع قوت کو پارہ پارہ کرنا تھا تاکہ اسلام کی اشاعت اور تعمیر و ترقی میں ہر ممکن رکاوٹ کھڑی کی جا سکے لیکن اللہ رب العزت کا وعدہ برحق ہے۔

﴿يُريدونَ أَن يُطفِـٔوا نورَ اللَّهِ بِأَفو‌ٰهِهِم وَيَأبَى اللَّهُ إِلّا أَن يُتِمَّ نورَهُ وَلَو كَرِهَ الكـٰفِرونَ ﴿٣٢﴾... سورة التوبة

’’یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں اور اللہ تعالیٰ انکاری ہے ، مگر اسی بات کا کہ اپنا نور پورا کرے۔ اگرچہ کافروں کو برا ہی لگے۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:523

محدث فتویٰ

تبصرے