السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اویس قرنی کیا صحابی تھے یا تابعی تھے؟ ان کی والدہ کی اجازت والا واقعہ اور رسول اللہﷺکی طرف سے ان کے لیے اشیاء دینے کا واقعہ اس کی وضاحت فرمادیں؟ (شیخ عبداللہ،سنت نگر، لاہور) (۲۶ اپریل ۲۰۰۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اویس قرنی خیر التابعین سے ہیں ان کا اصل قصہ ’’صحیح مسلم‘‘ وغیرہ میں موجود ہے اور بہت ساری باتیں ان کی طرف غلط منسوب ہیں جن سے مشارٌ الیہ یہ قصے بھی ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب