سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(730) اس صورت میں ہم والد کی تابعداری کریں یا صلہ رحمی کا تقاضا پورا کریں؟

  • 25845
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 690

سوال

(730) اس صورت میں ہم والد کی تابعداری کریں یا صلہ رحمی کا تقاضا پورا کریں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

والد کا اپنی اولاد میں سے بعض کے ساتھ جھگڑا ہے وہ اپنی دوسری اولاد جس کے ساتھ اس کی صلح ہے کو پہلی اولاد سے تعلقات منقطع کرنے کا حکم دیا ہے تو کیا اس صورت میں والد کی اطاعت کرنی چاہیے یا صلہ رحمی کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے والد کے حکم کی پروا کیے بغیر تمام بہنوں / بھائیوں سے تعلقات بنائے رکھنے چاہئیں؟ (عبدالقدوس سلفی پوسٹ بکس ۳۰، ڈیرہ غازیخان) (۶ نومبر۱۹۹۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

والد کے جھگڑے کی بنیاد اگر دینی ہے تو دوسری اولاد کو والدکی پیروی کرنی چاہیے اور اگر محض دنیاوی ہے تو اس صورت میں والد کی اطاعت ضروری نہیں۔ پہلی اولاد سے تعلقات قائم رکھنے چاہئیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:515

محدث فتویٰ

تبصرے