السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دو بھائیوں کی باہمی لڑائی یا ناچاقی کی صورت میں صلہ رحمی کے شرعی حکم پر کس طرح عمل ہو سکتا ہے جب کہ ایک بھائی سے تعلق رکھا جائے تو دوسرا ناراض ہوتا ہے بلکہ ہمیشہ کے لیے قطع تعلقی کا خطرہ ہے۔ (عبدالقدوس سلفی پوسٹ بکس ۳۰، ڈیرہ غازیخان) (۶ نومبر۱۹۹۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دونوں بھائیوں سے آپ برابری کی بنیاد پر احسان و سلوک کی کوشش کریں۔ اس کے باوجود اگر کوئی بُعد اختیار کرتا ہے تو عند اللہ آپ مسئول نہیں ہوں گے۔ ان شاء اللہ بشرطیکہ اپنی نیت میں خلوص رکھیں۔ حتی المقدور قرب کے لیے کوشاں رہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب