سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(725) خاوند کے منع کرنے کے باوجود بیمار والد کی خبرگیری کرنا؟

  • 25840
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 780

سوال

(725) خاوند کے منع کرنے کے باوجود بیمار والد کی خبرگیری کرنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خاوند اگر منع کر جائے کہ گھر سے باہر نہ نکلنا۔ اگر اس کا والد بیمار ہو جائے اچانک خبر آجانے سے کیا بیمار والد کی بیمار پرسی کرنے کو جا سکتی ہے۔ا گر جا سکتی ہے تو اس حدیث پر عمل کیسے ہو گا کہ ایک عورت کا والد وفات پا گیا نبیﷺ سے پوچھا گیا تو آپﷺ نے فرمایا : اگر خاوند منع کرگیا ہے تو یہ عورت نہیں جا سکتی۔‘‘ یہ امام غزالی کی مکاشفۃ القلوب(مترجم) کے صفحہ:۶۵۹ پر درج ہے۔ (سائل) (۱۲ جنوری ۲۰۰۱ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خاوند کی اجمالی یا عرفی اجازت کے بغیر عورت کو گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو۔ (مشکوٰۃ باب عشرۃ النساء)

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب اللباس:صفحہ:513

محدث فتویٰ

تبصرے