السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سفر کے بعد ملیں تو گلے ملنا ثابت ہے لیکن بعض دینی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے موحّد لوگ بھی جب روزانہ یا دوسرے تیسرے دن ملتے ہیں تو ’’ازراہِ محبت‘‘ گلے ملتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟ (وقار علی۔ لاہور) ( ۱۸ اپریل ۱۹۹۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گلے ملنا سفر کی آمد کے ساتھ مخصوص ہے جس طرح کہ سابقہ روایات میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب