السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی شخص باہر سے آئے تو وہ سلام کہتا ہے۔ حاضرین سلام کے جواب کے ساتھ مصافحہ یا معانقہ کرتے ہیں ۔ کیا چلتے وقت بھی مصافحہ یا معانقہ کرنا چاہیے یا صرف سلام کہہ کر چلے جانا چاہیے۔سنت طریقہ کیا ہے ؟ (شاہجہان ملک) (۱۲ نومبر۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عام ملاقات میں صرف سلام ہی کافی ہے اس کے ساتھ ساتھ بسا اوقات مصافحہ کا جواز ہے اور بعض حالات میں معانقہ کا بھی جواز ہے مثلاً کوئی شخص سفر سے آتا ہے یا سفر پر جاتا ہے تو مصافحہ اور معانقہ کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ وسعت ہے جب کہ سلام کا التزام تو ہر صورت ہی موجود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب